راجوڑی ( نمائندہ خصوصی )مقبوضہ کشمیر جموں خطے کے ضلع راجوری کی تحصیل کنڈی کے علاقے کیسری ہل میں مجاہدین اسلام اور قابض ہندوستانی دہشت گرد فورسز کے درمیان تاریخی معرکہ آرائی ، مجاہدین کی ہندشکن جہادی یلغار سے ہندوستان کے ایوان لرز اٹھے ، آزاد ذرائع کے مطابق ابھی تک اس خونریز تصادم میں میجر سمیت 15 سے زائد پیراملٹری کمانڈوز و فوجی جہنم واصل اور شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ جبکہ قابض دشمن فوج کی طرف سے 2 کمانڈوز ، 1 حوالدار سمیت 5 اہلکاروں کے جہنم واصل ہونے کی سرکاری تصدیق کی گئی ہے ، اس کارروائی کے دوران تاحال کسی بھی مجاہد کے شہید ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ کسی شہید مجاہد کا جسدِخاکی برآمد کیا گیا ہے ، جبکہ مکار قابض فوج بارہمولہ میں ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد اس کے جسدِخاکی کو راجوری معرکے کے ساتھ جوڑ کر منظم پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے ۔ مجاہدین کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان کے بعد ہندوستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت راجوری پہنچ کر اپنے مردار کمانڈوز و فوجیوں کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں۔