اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کا ریٹ 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 283 روپے 82 پیسے رہی تھی۔ ایک ہائی پروفائل انویسٹمنٹ بینکر جس نے اکتوبر میں پاکستانی روپے کے 250 سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی تھی ، نے اب ایک اور پیشگوئی کی ہے۔ اس بینکر کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈالر 300 روپے کا ہوجائے گا۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بینکر نے کہا کہ اب روپے کے اوپر کوئی فارمولا کام نہیں کر رہا ، یوں لگتا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر 300 سے 310 روپے کا ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کیش ایک قلیل مدتی حل ہے ، اس لیے اگر انتخابات ہوجاتے ہیں تو اس سے صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔ بینکر کے مطابق پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے ، اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔