کراچی(نمائندہ خصوصی)چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7 مئی کو ہونگے جس میں 6 لاکھ 90 ہزار لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے، یہ بات انہونے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈیو، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سمیت تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے صوبے میں 7 مئی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لے جائیں گے۔ انہونے کہا کے صوبے میں 434 امیدوار جب کے 6 لاکھ 90 ہزار 295 لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پانی، بجلی سمیت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہونے کہا کے 292 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے بتایا کے صوبے میں 56 نشستوں پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔ اب 7 مئی کو کراچی حیدرآباد سکھر شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ میں 449 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہونگے، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈیو نے بتایا کے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں 6 ہزار 707 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے گے۔ اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز نے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان اور پولنگ اسٹیشنوں کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔