اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پبلک اکانٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے آڈٹس کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا۔بدھ کوچیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی نور عالم خان کے مطابق سپریم کورٹ کے 2010-11 سے 2020-21تک کے آڈٹ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو 16 مئی کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ آڈیٹرجنرل، صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، وفاقی وزرا ، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا تقابلی جائزہ پیش کریں۔کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ملک مختار نے کہا کہ اس پر تو اسٹے ہو جائے گا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اگر اسٹے آیا تو میں دوبارہ طلب کروں گا۔