کراچی (نمائندہ خصوصی) فلوررملز کے ہڑتال کے اعلان کے بعد کراچی میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، چیئرمین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔فلورملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر آٹے کی سپلائی روکنے کی دھمکی دے دی اور سندھ حکومت پردھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ 4 کروڑ گندم کی بوریاں سندھ میں اسٹاک کی جاچکی ہیں، سندھ سے آنے والی گندم کو بلا روک ٹوک کراچی آنے کی اجازت دی جائے۔انھوں نے کہا کہ شہرمیں مہنگا آٹے فروخت کرنے والے دکاندار اورٹریڈرز ذمہ دارہیں ، فلارملز نے کراچی میں گندم بحران کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ، فلارملزاب بھی128روپے فی کلو آٹا فروخت کررہی ہیں۔