کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری ،کراچ کی آبادی میں ایک دن میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا ۔ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق کراچی کی آبادی میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے اور کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہوگئی ہے جب کہ کراچی کا ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے جس کی آبادی 34 لاکھ 42 ہزار 48 افراد تک پہنچ گئی ہے۔ڈائریکٹر ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کا ضلع جنوبی آبادی کےلحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع ہے جس کی آبادی 18 لاکھ 24 ہزار67 ہے، ضلع ملیرکی آبادی 22 لاکھ 17 ہزار37 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ضلع کورنگی کی آبادی 29 لاکھ 28 ہزار856 ہے۔اس کے علاوہ ضلع کیماڑی کی آبادی 21 لاکھ 80 ہزار243، ضلع شرقی کی آبادی 31 لاکھ 71 ہزار 284 اور ضلع غربی کی آبادی 22 لاکھ 75 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے۔