اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان میں پھنسے ہوئے ایک ہزار پاکستانیوں کی کامیابی سے اور محفوظ واپسی پر دفتر خارجہ کی ٹیم اور دیگر اداروں کی تعریف کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سوڈان کے حالات کے پیش نظر شہریوں کی واپسی ایک مشکل کام تھا جسے بروقت اور مربوط کوششوں کے ساتھ ممکن بنایا گیا۔وزیراعظم نے واپسی کی کوشش میں پاک فضائیہ کے کردار کو بھی سراہا۔شہباز شریف نے شہریوں کی واپسی کا مشن مکمل کرنے میں مدد دینے پر دوست ممالک سعودی عرب اور چین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔