خیرپور( نامہ نگار )
خیرپورمیں ٹیوشن کے بچوں سے زیادتی کیس میں عدالت سے بری ہونے والے ٹیچر سارنگ شر کی پراسرارگمشدگی کو 4 روز گزر گئے اور ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ٹیچر کے اہلخانہ کاکہنا ہے کہ عدالت سارنگ شر کو بری کرچکی، اب کوئی مقدمہ نہیں۔اہلخانہ نے الزام لگایا کہ سارنگ شرکوسادہ لباس پولیس اہلکار زبردستی گھر سے لے گئے تھے، خدشہ ہے کہ جعلی مقابلے میں زخمی یا مار دیا جائےگا۔بیٹے اسلم شر نے بتایا کہ پولیس والد کی گرفتاری ظاہر نہیں کررہی۔دوسری جانب ایس ایس پی خیرپورروحیل کھوسو نے سارنگ شرکی گرفتاری پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
خیال ر ہے کہ گزشتہ دنوں خیرپور کی عدالت نے سارنگ شر کو زیادتی کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا تھا، ملزم اور بچوں کی ڈی این اے میچ نہیں ہوئے تھے جبکہ گواہان نے بھی عدالت میں ملزم کو پہنچاننے سے انکار کردیا تھا۔