اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاوس میں ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پاکستان میں قائم ہنگری کے سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی گئی ،نمائش میں ارکین پارلیمنٹ ، سفارتکاروں ، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں اور اعلیٰ سرکار حکام نے شرکت کی ۔ نمائش میں ہنگری کے شاندار اسلامی تعمیراتی ورثے اور اسلامی تہذیب سے اس کے تعلق کو تصویری فن پاروں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے تصویری نمائش کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ثقافتی سطح پر تبادلوں کے فروغ سے دونوں ممالک میں ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے اسلامی تعمیراتی ورثے پر تصوہری نمائش کا انعقاد قابل تعریف ہے ، ہنگری کے سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی۔ ہنگر ی سفیر نے کہاکہ ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہوگی ۔