اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔