کراچی (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں سندھ حکومت پوری طاقت استعمال کررہی ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی ہمیں پورا گنا جائے، ہم ساڑھے تین کروڑ ہیں، جس نے کراچی کو بیچنے کی کوشش کی عوام اس کا حساب لیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں جنہوں نے2017 کی مردم شماری پر دستخط کیے تھے آج کس طرح مطالبہ کر رہے ہیں۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھی مہاجر تفریق کی مذمت کرتے ہیں، سندھ میں بسنے والے سب آپس میں بھائی ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی کہ ضمنی انتخاب نہ ہو، ضمنی انتخاب کوئی عام انتخاب نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے یوسیز پر قبضے کر لئے ہیں، 2 ماہ بعد الیکشن کمیشن نے کراچی کی 11 یوسیز کے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے، اور اب 7 مئی کی تاریخ دی گئی ہے، انہوں نے اب بھی کوشش کی لوگ ووٹ ڈالنے نہ جاسکیں۔