اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجیں، بشری بی بی عدالت میں پیش ہو کر کرپشن کا جواب دے جہاں خاوند منہ پر بالٹی پہن کر جاتاہے ،بشرا بی بی خاوند کو منہ پہ بالٹی ڈال کر عدالت لے کر جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ٹرک چھپاو یا پہنچاوتحریک کی پریس کانفرنس تھی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن، وکلاء، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا گالی دینا دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جو خلاف بات کرے وہ وکلاءپے رول پے ہیں اور صحافی لفافے جہیں، الیکشن کمیشن بکاو¿ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو غلامی نہ کرے وہ مسلم لیگ (ن) کے ہے رول پر اور جو صحافی حق کی بات کرے وہ لفافہ،190 ملین پاونڈ کے لفافے کا جواب دو جو فراڈ نیازی نے فراڈ کرکے اپنے سپانسر کو خیرات کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پورا قومی خزانہ عمران مافیا کے نشانے پرتھا ،عدلیہ کا اختیار پارلیمنٹ نے شفاف بنایا ہے ،منصب، کرسی اور اختیار کا ناجائز استعمال سب سے بڑی آئین شکنی ہے۔