کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کوکوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت ، بارکھان ، دالبندین ،آواران، پنجگور ، تربت ،لسبیلہ اور گردو نواح میں تیز ہواﺅں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے باعث نشیبی علا قے زیر آب آگئے سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو مشکلات سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں کے دوران خضدار، لسبیلہ، کیچ، آواران، خاران، سوراب، واشک، چاغی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، ہرنائی، دکی، لورالائی، بولان، مستونگ ، سبی، پشین کوئٹہ میں تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے اس دوران متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔