کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا اور گلشنِ اقبال میں ڈاکوں نے 2 گھنٹے کے اندر 2 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 1 شخص کو قتل کر دیا گیا۔واقعے کے وقت موجود مقتول کے دوست نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان نے 25 سالہ مقتول فیصل کو سر اور جبڑے پر گولی ماری۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ یہ شادی کی تقریب میں فائرنگ واقعہ ہے، مقتول فیصل اور دوست شادی سے واپس آ رہے تھے، واقعے کی ڈکیتی سمیت تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری جانب گلشنِ اقبال بلاک 11 میں 3 ڈاکووں نے ہوٹل میں لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران ہوٹل کے گارڈ اور ڈاکوو¿ں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈاکوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے پان کا کیبن چلانے والا احسن جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل شارع فیصل تھانے کی حدود گلستانِ جوہر بلاک 16میں بھی ہوٹل اور اس سے متصل دکان میں 2 ڈاکووں نے لوٹ مار کی تھی۔ڈاکو ہوٹل سے ہزاروں روپے کی رقم اور ہوٹل میں بیٹھے افراد کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔وہاں موجود ایک دکاندار نے بتایا ہے کہ ہر مہینے یا 15 دن بعد ڈاکو ہوٹل یا دکان لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔