اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خارجہ کے تحفظات کے باوجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 مئی کو بھارت جائیں گے ،وزیر خارجہ بھارت میں 4 سے 5 مئی تک شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھارت کے شہر گوا میں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائن پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے،بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے نہیں ہو سکی،ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بھارت کے شہر گوا میں پوسٹرز لگا دیے گئے ہیںجس میں بلاول بھٹو زرداری کی تصویر کے ساتھ "نو انٹری” لکھا گیا ہے۔