اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس کی سماعت آج منگل کو ہوگی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی بنچ 2 مئی کو سماعت کرے گا ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کررکھے ہیں،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیئے گئے ہیں ،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا،سپریم کورٹ کا 8 رکنی بنچ کل دن ساڑھے بارہ بجے عدالتی اصلاحات بل کیس کی سماعت کرے گا ،پارلیمنٹ نے ازخود نوٹس، بنچز کی تشکیل کے چیف جسٹس کے اختیار پر بل پاس کیا تھا،صدر کے اعتراضات کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کیا گیا۔