اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حجاج کرام سے آب زم زم کی مد میں اضافی رقوم کی وصولی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کی گیا ہے جس میں وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں،حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی،حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں اضافی پیسے نہیں لے رہے،آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ حج انتظامات میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کروں گا،سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی زمزم کی بوتل کئی سال قبل شروع کی تھی،کئی سال قبل حجاج زمزم کے کین خود بھرتے تھے جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔