اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سوڈان میں پھنسے مزید 93 پاکستانی آج PK754 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس سے قبل اب تک 636 پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچے اور پی اے ایف کی 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے سوڈان سے جدہ کے راستے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سوڈان سے تقریباً 1000 پاکستانیوں کو نکال لیا جائے گا۔