لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی تبدیلی سے قومی اہمیت کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں، بدقسمتی سے 2018 کی عمران حکومت نے مسلم لیگ ن کی ترقیاتی پالیسیوں پر عمل روک دیاتھا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو اپنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں، پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، آئی ٹی کے ذریعے ہم نوجوانوں کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتیں ملک میں اکٹھے الیکشن چاہتی ہیں، پنجاب میں پہلے الیکشن باقی صوبوں پر اثر انداز ہو گا۔