اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔