اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ تور پیکئی سے اتوار کو یہاں اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئرامیرمقام نے ملاقات کی۔وزیراعظم کے مشیر نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے والدین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئ اور انکے والدین کیلئے قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کیطرف سے نیک خواہشات اور تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئ صرف پاکستان کیلئےنہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے امن اور تعلیم کا پیغام ہے۔ انہوں نے ملالہ یوسفزئی کی فلاحی سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر فیض پاپا، ڈاکٹر فرمان اور مبشر حسن بھی موجود تھے۔