اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ کی قامہ کمیٹی براے پٹرولیم و قدرتی وسال کے چیرمین سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کی نہج پر نہیں پہنچانا چاہئے نہ ہی مذاکرات کا دروازہ کبھی بند کرنا چاہیے، انتخابات کیلئے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے آمادگی ملکی سیاست کیلے اہم اور مثبت ہے،ملکی مسائل ذمہ داری اور زیرک نگاہی سے ہی حل ہو سکتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر عبد القادر نے کہا کہ سیاستدان کو ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں تعمیری سیاست کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن سمجھا جاتا ہے۔ سیاست دانوں کو سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کی نہج پر نہیں پہنچانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاست رواداری اور برداشت کا نام ہے. اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے ٹکرا ﺅنہیں،سیاست دانوں کے مابین ٹکرا ﺅاور تصادم کی قیمت ہمیشہ ملک و قوم کو چکانی پڑتی ہے۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ سیاستدان تمام قومی مسائل گفت و شنید اور زیرک نگاہی سے حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گفت و شنید اور زیرک نگاہی سے عاری سیاست دان اپنی سیاست اور وطن کا مستقبل دا پر لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی بھی پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں پہنچنا چاہئے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو سنبھالا دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست دانوں خصوصا حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے انکی زندگیاں آسان بنائیں. عوام اپنے مسائل اور ملکی معاملات کے حل کے حوالے سے حکمرانوں کی طرف دیکھتے ہیں. عوام توقع کرتے ہیں کہ حکمران ملکی وقومی معاملات پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے تاکہ ملک باوقار انداز سے آگے بڑھ سکے ۔