لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔ بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔