اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کو 30مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سول جج مبشر حسن چشتی نے اسلام آباد میں 25مئی کے احتجاج کے دوران نافذ دفعہ 144کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عمران خان کی ہفتہ کو طلبی کےلئے جاری سمن کی قانون کے مطابق تعمیل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے حاضری یقینی بنانے کے لیے عمران خان کو دوبارہ سمن جاری کردیا۔ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30مئی تک ملتوی کردی۔