اسلام آباد نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے وزیرِ اعظم کے ملکی بقاء اور بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا. وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنکی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کیلئے دن رات کوشاں ہوں.
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا، سردار اختر مینگل کا ملاقات میں اظہار کیا ذرائع کے مطابق سیلاب کے دوران وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقوں کا خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا جو آج سے پہلے کبھی نہ ہوا، سردار اختر مینگل کی وزیرِ اعظم سے گفتگو. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ایک برس میں ملک میں شدید معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا، سردار اختر مینگل.