اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے لیٹر تک کمی کاتخمینہ لگایا گیاہے اس حوالے سے اوگرا نے ورکنگ شروع کردی ہے ۔ آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چار روپے لیٹر کمی متوقع ہے اس حوالے سے اوگرا سمری وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔