اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے دو مرکزی رہنماوں اور وفاقی وزراءمیں جھگڑا ،معاملہ اعلیٰ قیادت تک جاپہنچا۔ذرائع کے مطابق وزیرپارلیمانی امورمرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان ایوان میں شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے افسوس کااظہار کیا اوردونوں رہنماوں کو تحمل اور برداشت کیساتھ آگے بڑھنے کی ہدایات دیدیں، ذرائع کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف جھگڑے کے بعد خاموش ہیں اور کوئی بات کرنے یا موقف دینے سے گریزاں ہیں ۔ذرائع کے مطابق دونوں قومی اسمبلی کے ارکان اور سینیئر رہنماو¿ں میں گزشتہ روز دوران اجلاس تلخ کلامی ہوئی تھی اور جاوید لطیف نے مرتضی جاوید عباسی کو نازیبا الفاظ بھی کہے کہے تھے۔