اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہو گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ بجٹ کیلئے بجٹ اہداف، ریونیو اہداف پر تجاویز دے گا،وزارت خزانہ، ایف بی آر حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مشاورت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کیلئے صنعتکاروں، چیمبرز آف کامرس کی تجاویز پر آئی ایم ایف سے مشاورت ہو گی،ٹیکس چوری، سمگلنگ کی روک تھام سمیت ریونیو اقدامات کیلئے آئی ایم ایف تجویز دے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلیک اکانومی کو ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر حکام نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں،وزیرخزانہ بھی آئندہ بجٹ پر آئی ایم ایف حکام سے بات چیت کریں گے۔