کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈاکووں کی فہرست تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکووں کے سر کی قیمت رکھنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کابینہ اجلاس میں چار سو ڈاکووں کے سر قیمت منظوری لی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے سندھ ڈاکووں کی فہرست تیار کرلی ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت شکارپور کے ڈاکو خیر محمد تیغانی کی ستر لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ڈاکو سونارو تیغانی کے سر کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مختلف اضلاع کے کچے میں پھیلے ڈاکووں کے سرکی قیمت دس لاکھ سے ستر لاکھ روپے رکھی ہے۔وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔