کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ میں جاری ساتویں مردم شماری کے مطابق سب سے زیادہ خواجہ سرا کراچی ڈویژن میں مقیم ہیں جبکہ شہر قائد کے 7 اضلاع میں سے کورنگی میں سب سے خواجہ سرا رہتے ہیں۔خواجہ سراوں کی تعداد کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 3365 خواجہ سراو¿ں میں سے 1950 کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ کورنگی میں 497، ضلع وسطی میں 383، شرقی میں 274، جنوبی میں 250، غربی میں 170، ملیر میں 161 اور کیماڑی میں 215 خواجہ سرا شمار کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 37 لاکھ 385 تک پہنچ گئی۔ صوبے میں 2 کروڑ 82 لاکھ 81 ہزار 875 مرد شمار کیے گئے جبکہ خواتین کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ 15 ہزار 145 رہی۔حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 1 کروڑ 18 لاکھ 55 ہزار 290 نفوس کو شمار کرلیا گیا۔ لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں 78 لاکھ 70 ہزار 916 افراد کا شمار ہوگیا۔میرپورخاص ڈویژن کی آبادی 49 لاکھ 34 ہزار افراد تک پہنچ گئی جبکہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 59 لاکھ سے افراد گنے جا چکے ہیں۔ سکھر ڈویژن میں 61 لاکھ 79 ہزار 561 افراد شمار کرلیے گئے۔