اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کےلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق خط لکھنے کی تردید کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے الیکشن کے لیے فنڈز کے اجراءکا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ ایک بار پھر پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا جائے۔