اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرنے والوں کا ہمیں کوئی فیصلہ منظور نہیں ہوگا، اگر انہیں نااہل کیا جاتا ہے تو اس ایوان کے وقار کیلئے وہ سو مرتبہ یہ قربانی دیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اگر انہیں نااہل کیا جاتا ہے تو اس ایوان کے وقار کیلئے وہ سو مرتبہ یہ قربانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ بات ہمیں بالکل قبول نہیں ہے، پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرنے والوں کا ہمیں کوئی فیصلہ منظور نہیں ہوگا، ہمیں کئی ہفتوں سے ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر جو فیصلے کسی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کئے جائیں وہ ہمیں قبول نہیں ہوں گے، وزیراعظم ایوان کو چھوڑنے کی بات نہ کریں۔