کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی یوم مزدور کے موقع پر سندھ کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔یومِ مزدور کے موقع پرصوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے، جنہوں نے 1886 میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کردیا۔مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں