سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کے روز سرینگر میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کوبھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ مزید تفصیلا ت کا انتظار ہے۔