کراچی (نمائندہ خصوصی)عید الفطرکی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری دفاترمیں 30 فیصد سے زائد ملازمین غائب جس کی وجہ سے سائلین ومشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے زندگی معمول پرآگئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں۔ سرکاری دفاتر کھل تو گئے لیکن حاضری کم ہونے کے باعث عوام کام نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ڈائریکٹرایڈمن ایکسائز ٹیکسیشن یوسف کریم نے بتایا کہ دفتر میں 70 فیصد اسٹاف حاضر ہے۔دوسری جانب چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام اسکول بھی کھل گئے ہیں، اسی حوالے سے بچوں نے بتایا کہ عید میں انہوں نے خوب سیر و تفریح کی اب دوبارہ پڑھنے پر توجہ دیں گے۔اسکول کے اساتذہ اوردیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت عید سے قبل ان کو تنخواہیں دے دیتے تو عید کا مزہ دوبالا ہوجاتا۔اساتذہ کے مطابق پہلے دن پراسکول میں آنے والے بچوں کی تعداد نہایت کم ہے کیونکہ بچے ابھی بھی چھٹیوں سے بور نہیں ہوئے ہیں۔