اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی ٹیم پر مزید زور دیا ہے کہ وہ ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے منگل کو فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اور فنانس ڈویڑن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ایف بی آر مالی سال 23 -2022 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایف بی آر کو ریونیو کی وصولی کے1 لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کیا۔.