اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) 14 جون کو نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل 2022 جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جنوری تا مارچ 2022 کے دورانیے کے لیے کی گئی۔
کے الیکٹرک نے اپنی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے 30 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جسکی بنیادی وجہ مارچ 2022 اور اپریل 2022 کے درمیان فرنس آئل اور آر ایل این جی کی قیمت میں 22 فیصد، دوسری جانب سی سی پی اے جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ تھا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایندھن اور سی پی پی اے جی سے حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق صارفین تک براہ راست منتقل کیے جاتے ہیں۔ ان چارجز کا اطلاق کے الیکٹرک اور حکومت کے ملکیت کے اداروں(XWDISCOS) پر نیپرا کی جانچ اور آزادانہ طور پر منعقد کی جانے والی عوامی سماعت کے بعد ہوتا ہے۔ مزید براں اس اضافے کا اطلاق ایک مہینے کے بل پر ہوتا ہے
دوسری جانب کے الیکٹرک کی طرف سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے اضافہ مانگا گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ہونے والے اضافے کا اثر یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین پر عمومی طور پر نہیں پڑتا۔