کراچی(نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک نے ایئرپورٹس سے ڈالرسمیت غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سی اے اے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی اسمگلنگ روکنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک بوتھ کے لئے جگہ دی جائے۔
خط میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کسٹمزکے ساتھ کرنسی اسمگلنگ روکنے اور ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی کرے گی۔کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکسچینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکسچینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج آپریشنز شعبہ کے جوائنٹ ڈاریکٹر نے سی اے اے شعبہ کمرشل حکام کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ملک سے ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں تیزی کے بعد اسٹیٹ بینک نے سی اے اے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔