کراچی(نمائندہ خصوصی ) سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے کے مختلف شہری اور دیہی وارڈز میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اس حوالے سے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج بھی ملنا شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی نارتھ ناظم ا?باد یوسی 8کے علمیہ اسکول میں گنتی جاری ہے یہاں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم98ووٹ لے کر آگے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار28ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع حیدراباد، یوسی 125میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین 79ووٹ لے کر اگے جبکہ قومی عوامی تحریک کے طاہر احمد میمن20ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ یوسی مکلی کے وارڈ 5میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں پیپلزپارٹی کے ٹاون کمیٹی امیدوارسید فدا حسین شاہ 148ووٹ لے کر کا…