سہیل وڑائچ پاکستان کے ایک نامور صحافی, اینکر پرسن ، مصنف اور دانشور ہیں۔ وہ جیو نیوز ٹی وی چینل پر اپنے مشہور پروگرام” ایک دن جیو کے ساتھ” اور روزنامہ جنگ میں” فیض عام "کے عنوان سے جنگ اخبار میں کالم لکھتے رہے ہیں۔ وہ 8 نومبر 1961 میں قصبہ جوہر آباد ضلع خوشاب پنجاب پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔ ان کے والد صاحب کا نام رحمت خان اور دادا کا نام فیض سلطان ہے اور ان کا تعلق وڑائچ قبیلے سے ۔ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں ۔ ان کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن ان کی پیشہ ورانہ زبان اردو اور انگریزی ہے ۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے انگریزی ادبیات اور جرنلزم میں ماسٹر کیا۔ 1985 میں اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا۔
سہیل وڑائچ کی اب تک 7 کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں ان کی ساتویں تصنیف ’’دی پارٹی اِز اوور‘‘ (The Party Is Over) ہے جو کہ ان کے روزنامہ جنگ میں لکھے گئے کالموں کا مجموعہ ہےجس میں نواز شریف کی وزارت عظمی سے معزولی تک کے اہم اور دلچسپ انکشافات درج ہیں,ان کی اب تک شائع ہونے والی دیگر 6 کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔
۔ (1)غدار کون؟
۔ (نواز شریف کی کہانی نواز شریف کی زبانی)
۔ (2)قاتل کون؟
۔ (بے نظیر کی شہادت سے متعلق)
۔ (3)عدلیہ کے عروج وزوال کی کہانی
۔ (ججوں کی زبانی)
۔ (4)چھوٹے صوبے پنجاب سے ناراض کیوں؟
۔ (قوم پرستوں سے مکالمہ)
۔ (5)مذہبی سیاست کے تضادات
۔ (6)جرنیلوں کی سیاست
۔ (فوجیوں کے انٹرویوز)
۔ (7)یہ کمپنی نہیں چلے گی
