مکہ المکرمہ(نمائندہ خصوصی ):رواں سال حج سیزن کےلئے مکہ المکرمہ میں ڈاکٹروں نے 24 عازمین حج کی کامیابی کے ساتھ اوپن ہارٹ سرجریز کیں ۔ سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 249 حجاج کرام نے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن بھی کروائی اور 1,006 نے ڈائیلاسس کے عمل کروائے.اس کے علاوہ 4,082 حجاج کو ضروری صحت کی دیکھ بھال کے لئے اسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کیا گیا۔مریضوں میں 142,000 سے زیادہ حجاج کرام شامل تھے جنہوں نے مکہ شہر اور منیٰ میں واقع صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کی جانب سے فراہم کردہ مختلف صحت خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات میں طبی اور خصوصی کلینک، فارمیسی، ڈائیلاسس مراکز، انتہائی نگہداشت کے کمرے، اور آئسولیشن یونٹس شامل ہیں