مدینہ منورہ۔: (نمائندہ خصوصی )سرکاری اسکیم کے تحت اب تک 9 ہزار 844 سے زائد پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی اور ملتان اور سیالکوٹ سے ایک ایک پرواز چلائی گئی جن کے ذریعے 3254 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔17 مئی سے مدینہ منورہ میں اپنا آٹھ روزہ قیام مکمل کرنے والے پاکستانی عازمین حج مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حجاج مناسک حج ادا کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب دونوں جگہوں پر وسیع تر انتظامات کیے ہیں۔ قبل از حج فلائٹ آپریشن کے آغاز سے قبل وزارت نے عازمین حج کے لئے ہفتوں تک وسیع پیمانے پر تربیتی سیشن منعقد کرائے، انہیں پریشانی سے پاک سفر کے لئے ضروری معلومات، سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔عازمین حج کو ہیلتھ کور فراہم کرنے کے انتظامات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت نے پاکستان حج مشن کے تحت دو مکمل ہسپتال قائم کیے ہیں جن میں سے ایک مدینہ اور ایک مکہ مکرمہ میں ہے جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اسپتالوں میں مجموعی طور پر 66 ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس تعینات کیے گئے ہیں، جہاں میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ تشویشناک حالت کی صورت میں مریض کو سعودی ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے جہاں انہیں ہر قسم کا علاج اور یہاں تک کہ سرجری بھی مفت فراہم کی جاتی ہے، اس کے علاوہ ایئر ایمبولینس سمیت مختلف ذرائع سے اپنے فرض حج اعمال کو مکمل کرنے کے انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔