جدہ۔(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 6 برس گزرچکے ہیں اور اب تک 61 ملین ٹکٹ فروخت کئے جاچکے ہیں ۔عکاظ کے مطابق میڈیا جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران سعودی عرب کے 66سینما گھروں میں 61 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے جس سے ہونے والی آمدنی 3.7 ارب ریال رہی جبکہ 2018 میں سینما گھروں کے آغاز کے پہلے برس 633130 ٹکٹ فروخت ہوئے۔دوسرے برس 2019 میں 6847523 جبکہ سال 20 میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 6596073 تھی۔ 2023 میں فلم بینوں کی جانب سے 17637154 ٹکٹ خریدے گئے جبکہ رواں برس محض 3 ماہ کے دوران فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 261236 رہی جس کا سلسلہ جاری ہے۔سینما گھروں کے لیے 6 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن کے زیر انتظام مختلف شہروں میں سینما کھولے گئے ہیں۔