ریاض( نمائندہ خصوصی)فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی اور غزہ کی بگڑتی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا۔غزہ کی صورتحال پر ہونے والا او آئی سی ہنگامی اجلاس سربراہان مملکت سطح کا ہے۔او آئی سی کا غزہ کی صورتحال پر ہنگامی سربراہی اجلاس 12 نومبر کو منعقد ہو گا اجلاس کا انعقاد سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہو گا اجلاس میں او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے فلسطین خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوگا عرب میڈیا کے رپورٹس کے مطابق مسلم ممالک فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے خلاف اسرائیلی صیہونی نسل کشی ہر مشترکہ موقف اختیار کریں گے