ریاض ۔(نمائندہ خصوصی):سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پرنس سلطان ایئربیس پر 8 ممالک کی مشترکہ فضائی مشق ’’طویق 4‘‘ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ایکس پر جاری بیان بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ایئر ڈراپ آپریشنز کیے گئے جس کا مقصد جدید جنگی ماحول میں تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی عرب، امارات، عمان، قطر، اردن، مراکش، برطانیہ، امریکا اور یونان کی ایئرفورس کے دستے شرکت کررہے ہیں جبکہ مصر اور بحرین مشقوں کی نگرانی کریں گے یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔فضائی مشق کے ڈائریکٹر کرنل پائلٹ محمد عبداللہ الخنفور نے کہا کہ طویق 4 مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کی عسکری مہارت سے استفادہ کرنا اور جنگی حکمت میں بہتری پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشقوں میں شامل دستے مختلف بلندیوں سے اترنے اور جنگی حکمت عملی کے تحت تکنیکی طریقوں کو آزمائیں گے۔علاوہ ازیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے