مدینہ منورہ۔(نمائندہ خصوصی )مدینہ منورہ میں کھجور کی بہت سی اقسام پیدا ہوتی ہیں ان میں سب سے اہم العنبرۃ کھجور (عنبر) ہے جو عجوۃ کے بعد سب سے زیادہ معروف ہے۔ ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں پیدا ہونے والی کھجوروں کی اقسام میں سے العنبرۃ ایک ہے جو درمیانی اور دیر سے پکنے والی کھجور ہے اوراس کی شکل مستطیل ہوتی ہے۔العنبرۃ کھجوروں کو مملکت کی سب سے اہم اقسام میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کھجور کے حوالے سے بنائے گئے معیار کے عین مطابق ہے۔العنبرۃ کھجور اپنی کوالٹی اور مٹھاس کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی معیار کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔العنبرۃ کھجور کی فصل کو مملکت میں کھجور کی نایاب فصلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ۔العنبرۃ کھجور کی تین اقسام ہیں۔ ان میں پہلی اور دوسری قسم ،الممتازہ‘ ہے۔ اس کی ایک قسم کی ایک کھجور کا وزن 13 گرام ہوتا ہے اور یہ 500 گرام میں 38 کے لگ بھگ آتی ہیں۔دوسری قسم کی ایک کھجور کا وزن 10 گرام ہوتا ہے اور یہ 500 گرام میں 50 آتی ہیں۔ اسی طرح تیسری قسم کی ایک کھجور کا وزن 6 گرام ہوتا ہے اور 500 گرام میں یہ 83 آتی ہیں۔العنبرۃ کھجور فصل اس کی گہری سرخ شکل اور خوشگوار خوشبو اسے دیگر سے ممتاز بناتی ہے۔ اس کی نایاب اور اچھی قیمت کے باعث یہ ایک تحفہ کے طور پر مشہور ہیں۔