نئی دہلی( کے ایم ایس )
بھارتی حکام نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر تہاڑ جیل کے 4 افسران کو معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ایک ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ ، دو اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹ اور ایک اور افسر شامل ہے۔ سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے بھارت کے سیکرٹری داخلہ اجے بھلا کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یاسین ملک کو کل کس طرح سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا؟ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( جیل خانہ ہیڈ کوارٹرز) راجیو سنگھ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاکہ ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں یاسین ملک کے ایک مقدمے کی سماعت تھی جس میں جیل حکام نے یاسین ملک کو ذاتی طورپر عدالت میں پیش کیا۔