سرینگر(نمائندہ خصوصی ) فرقہ پرست بھارتی فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے متنازعہ فلم "دی کشمیر فائلز” کے بعد کشمیری پنڈتوں کے بارے میں اب ایک نئی سیریز "دی کشمیر فائلز ان رپورٹڈ” پر کام شروع کر دیا ہے۔
"دی کشمیر فائلز ان رپورٹڈ” (The Kashmir Files Unreported) کا ٹریلر جمعہ کے روز سرینگر میں جاری گیا گیا ۔ فرقہ پرست اور متعصب بھارتی فلمساز ہوتری نے کہا ہے کہ سات قسطوں پر مشتمل یہ سیریز کشمیری پنڈیوں کے مقبوضہ وادی کشمیری سے اخراج کے غیر رپورٹ شدہ واقعات کو سامنے لائے گی۔
وویک اگنی ہوتری نے اپنی فلم ”دی کشمیر فائلز“ میں کشمیری پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر سے نقل مکانی کے حوالے سے انتہائی مسخ شدہ کہانی پیش کی ہے جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنہوں نے فلم میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ 1990ء کی دہائی میں پنڈتوں کو زبردستی وادی سے نکالا گیا تھا جس کے ذمہ دار کشمیری مسلمان ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ پنڈتوں کو مقبوضہ جموں کشمیر کے اس وقت کے گورنر جگموہن نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت والا سے نکالا تھا جس کا مقصد کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریکِ آزادی کو فرقہ واریت کا رنگ دینا اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں شدت لانا تھا۔