واشنگٹن(نمائندہ خصوصی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن دوبارہ قائم کرنے اور اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو سفارت کاری کے ذریعے حل پر زوردیا ہے کہ تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسعود خان ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈپلومیسی فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے اور جوہری استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دوطرفہ ، تیسرے فریق اور کثیرالجہتی سفارت کاری کا سہارا لینا چاہیے۔ کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز نے کیا تھا ، جو ثقافتی اور عوامی سفارت کاری سے متعلق ایک تھنک ٹینک ہے۔