اسلام آباد(کےایم ایس )
جموں کشمیر پیرپنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میںکو انکے 21ویں یومِ شہادت کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید خالد شکاریؒ جن ک تعلق ضلع پونچھ تحصیل سرنکوٹ کے ہاڑی گاؤں سے تھا ، 1999میں تحریکِ آزادی میں شامل ہوئے ۔ انتہائی بہادر اور جری مجاہد تھے ۔ بہت سی کارروائیوں کی وجہ سے قابض بھارتی فوج انہیں اچھی طرح جانتی تھی ۔ دو سال تک پونچھ سرنکوٹ فیلڈ میں موجود رہے ، اس کے بعد آزاد کشمیر واپس آئے اور کچھ عرصہ یہاں پر رہے ، پھر 15 جولائی 2002ء کو میدانِ کارزار واپس جانے کا پروگرام بنایا اور ضلع پونچھ مینڈر بالاکوٹ کے مقام پر بھارتی فوج سے آمناسامنا ہوا ، دو دن تک خونریز جھڑپ جاری رہی اور آخر کار چوہدری نظیر حسین المعروف خالد شکاریؒ شہید ہو گئے ۔ ہم آج کے دن اس عظیم شہید مجاہد کمانڈرؒ کو دلی طور پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ بھارت سے مکمل آزادی تک ان عظیم شہداء کرام کا مقدس مشن جاری رکھیں گے۔ ان شاءاللہ